گوادر(پی پی آئی)) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیس طارق گورگیج کے زیر صدارت کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے حوالے سے اجلاس منعقدہ ہوا اجلاس میں کورونا سیل کے فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالوحد بلوچ، آل پارٹیز رہنما، سول سوسائٹی، انجمن تاجران کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر شرکائنے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ گوادر وگردنواح میں کورنا کی صورتحال انتہائی خراب ہے روزانہ کورونا کیوجہ سے اموات ہو رہی ہیں، نازک صورتحال میں انتظامیہ کی جانب لاک ڈاؤن کافیصلہ مثبت عمل ہے تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیش آنے والی صورتحال پربھی غور وفکر کرنا چاہیے، لاک ڈاؤن کیوجہ سے ڈیلی ویجز مزدور اور غریب طبقہ اس دوران شدید متاثر ہوگا، جبکہ اس صورت حال میں ڈسٹرکٹ سول ہسپتال کی حالت بھی ناگفتہ ہے جہاں ڈیٹا انٹری سمیت ڈاکٹروں کی بھی قلت ہے جس سے بیماروں کومشکلات کا سامنا ہے اور ویکسینیٹڈ افرادکی انٹری میں بھی دشواریاں پیش آرہی ہیں اور لوگوں کی انٹری کاعمل بھی متاثر ہے جبکہ اجلاس میں مطالبہ کیاگیاکہ کوروناکی وجہ سے صورتحال کو دیکھتے ہوئے گوادر میں ایمرجنسی نافذ کیا جائے، اور پی ڈی ایم اے کا رول بھی اس اس وقت غیرمطمئن کن ہے پی ڈی ایم اے اپنی زمہ داریاں پورا کرے اور اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے عوام کی مدد کرے اور عوام تک ریلیف پہنچانے کیلئے سیاسی جماعتوں اور انجمن تاجران اور سوسائٹی کو بھی ساتھ لے تاکہ امداد حق داروں تک پہنچ سکے،اجلاس کے شرکائنے حالیہ بجلی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ عوام کو اس گرمی میں تکلیف دینے کیلئے واپڈا عوام کو تکلیف میں مبتلاکررہے ہیں عوام بجلی کابل بھی دیں جبکہ بدلے میں عوام کو بجلی نہیں دی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب گوادر کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی بھی میسر نہیں ہے جو عوام دشمن پالیسی ہے اگر یہ رویہ ترک نہیں کیا تو عوام تشدد کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگی جس سے بدامنی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔