کوئٹہ ( اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر سریاب میں پانی کی قلت دور کرنے اور عوامی شکایات کہ حل کے لئے اقدامات اٹھانا شروع کر دئے ہیں۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈائر یکٹر منیجنگ واسا حامد رانا نے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رندسے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کوئٹہ شہر میں پانی کی بڑھتی قلیت اور شہریوں کو جلد سے جلد پانی کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے اس ضمن میں مختلف منصوبوں اور مجوزہ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا محترمہ بشری ٰ رند نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پانی کے فراہمی کیلئے جلد سے جلد ہرممکن اقدامات اْٹھائے جائیں۔ اور ٹینکر مافیا کو عوام کا استعمال کرنے کی کسی صورت اجازت نہ دی جائے پانی کی چوری میں ملوث با اثر شخصیات اور ٹینکر مافیا کو قانون کی گرفت میں لایا جائے کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہے۔
سریاب میں پانی کی قلت دور کرنے کیلئے اقدامات شروع
Jul 29, 2021