غریب ممالک کیلیے100 ملین خوراکوں کی پہلی کھیپ: رواں ہفتے فراہم کردی جائیگی

لندن: برطانیہ رواں ہفتے سے غریب ممالک کو 100 ملین کورونا ویکسین خوراکوں کی پہلی کھیپ فراہم کرنا شروع کردے گا۔ اس بات کا وعدہ حکومت برطانیہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ کینیا، کمبوڈیا، جمائیکا اورفلپائن سمیت دولت مشترکہ کے اتحادی ممالک کو فراہم کی جائے گی جس میں اسٹرانینیکا کی خوراکیں بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جی7 کے سربراہی اجلاس میں دنیا کے بڑے صنعتی ممالک کے رہنماؤں نے غریب ممالک کو کورونا ویکسین کی ایک ارب خوراکیں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈومینیک راب کا کہنا ہے کہ عالمی وبا سے بچاؤ کے لیے تمام ممالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ آبادی کو ویکسین لگوائیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور یورپی میڈیسن ایجنسی نے برطانیہ کی تیار کردہ ویکسین کو محفوظ قرار دیا ہے۔برطانیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی کورونا ویکسین کی خوراکوں پر مبنی پہلی کھیپ کی نصف کو عالمی ادارہ صحت کے پروگرام کو واکس کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا۔کوواکس دنیا میں ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے والا پروگرام ہے جو عالمی ادارہ صحت کی زیر نگرانی کام کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن