امریکہ: سابق ڈیموکریٹس‘ ریپلکنز کا نئی ’’فارورڈ‘‘ پاٹی بنانے کا اعلان

Jul 29, 2022

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سینکڑوں سابق ڈیموکریٹس اور پبلکنز نے امریکہ کے ٹو پارٹی سسٹم سے بیزار کروڑوں ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے امریکہ میں نئی، تیسری قومی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی پارٹی کا نام ’فارورڈ‘ رکھا گیا ہے اور ابتدائی طور پر سابق ڈیمو کریٹس صدارتی امیدوار اینڈ ریوینگ اور نیوجرسی کی سابق ریپلکن گورنر کرسٹین ٹوڈو وٹمن نئی پارٹی کی مشترکہ سربراہی کریں گے۔ فارورڈ پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ان کی یہ نئی پارٹی امریکی سیاست میں ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس کے خلاف ایک بہتر متبادل بن کر ابھرے گی۔ نئی پارٹی کا قیام ماضی قریب میں امریکی سیاست میں  بڑھنے والی سیاسی قنوطیت پر مبنی نظام کے ردعمل میں 3 سیاسی گروہوں کے انضمام کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے بنیادی مقاصد صرف دو ہیں جن میں سے ایک امریکی معیشت میں نئی روح پھونک کر اسے دوبارہ بحال کرنا اور امریکیوں کو انتخابات میں مزید آپشن مہیا کرنا چاہیے، پارٹی اپنی سرشت میں مرکزیت پسند (سینٹرسٹ) ہو گی، ہم لیفٹ یا رائٹ نہیں بلکہ فارورڈ ہونگے۔

مزیدخبریں