منیلا(ائی این پی) فلپائن کے شمالی علاقوں میں 7 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد آفٹر شاکس سے عوام شدید خوف و ہراس کا شکار،اب تک 800 سے زائد آفٹر شاکس محسوس کئے جا چکے ہیں، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں لاکھوں افراد نے رات اپنے گھروں سے باہر گزاری۔ فلپائن کے صدر نے عالمی اداروں سے مدد کی اپیل کر دی ،جمعرات کو غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا انہوں نے ۔بدھ کو فلپائن کے صوبے ابرا میں شدید زلزلے سے پانچ افراد ہلاک اور 150 سے زاہد ہلاک ہو گئے تھے۔ سیکڑوں عمارتیں کو نقصان پنچا ہیںاور کچھ عمارتیں مکمل تبا ہو چکی ہیں۔ ابرا کے صوبائی دارالحکومت بنگوڈ میں ایک ہوٹل کے مالک ریگی ٹولینٹینو نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ کل سے ہر 15 سے 20 منٹ کے وقفہ سے آفٹر شاکس محسوس کے جا رہی ہیں۔مقامی سیسمولوجیکل ایجنسی نے میڈیا کو بتایا کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں تقریبا 800 سے زیادہ آفٹر شاکس ریکارڈ کئے جا چکے ہیں جس کے باعث عورتوں اور بچوں سمیت لاکھوںلوگ اپنے گھروں سے باہر سڑکوں اور گلیوں میں رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔