لاہور (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما شعیب صدیقی کے گھر پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا اور ان کے گھر پر پتھراؤ کیا۔ ڈی آئی جی آپریشن لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ شعیب صدیقی نے الزام عائد کیا کہ ان کے گھر پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے حملہ، پتھراؤ کیا اور دروازہ پھلانگ کر گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔ حملہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔