اسلام آباد (نامہ نگار) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار 39میگا واٹ ہوگیا۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 22ہزار 861میگا واٹ جبکہ بجلی کی طلب 27ہزار 900میگا واٹ ہے۔ پانی سے6ہزار 900 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس 1ہزار 105 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار 221 میگا واٹ ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن نے مزید کہا کہ ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار90 میگا واٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 120 میگا واٹ ہے جبکہ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 95 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 330 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں8 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔