الیکشن کمشن ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضرور شرارت کرے گی ،شہباز گل

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین تحریک انصاف کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے عوام سے پیسہ اکٹھا کر کے الیکشن لڑے عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے فوری انتخابات کرائے جائیں رانا ثنا اللہ صاحب پر کسی طرف سے سختی نہیں ہے اسی لیے وہ صبح دوپہر شام بیان دے رہے ہیں انہوں نے یہ بات کے پی کے ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے فارن فنڈنگ کے حوالے سے بات کی، حکمران یہاں الیکشن لڑنے کیلئے بڑے بڑے پراپرٹی ٹائیکون سے اندرون خانہ پیسے لیتے ہیں، یہ پیسہ وہ الیکشن جیتنے کے بعد ان کے کام کر کے واپس کرتے ہیں، عمران خان تو تمام ریکارڈر لے کر آئے ہیں۔ یہاں تو حمزہ شہباز پارٹی کے نام پر بھتہ لیتے رہے ہیں، الیکشن کمیشن ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضرور شرارت کرے گی، آج رانا ثنا اللہ معزز عدالت کی توہین کرتے رہے ہیں، الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کے حوالے سے اکٹھا فیصلہ کرے، تمام تفصیلات قوم کے سامنے رکھی جائیں شہباز گل نے کہا کہ الیکشن کمیشن فوری فیصلہ کرے لیکن ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق فیصلہ ہو۔

ای پیپر دی نیشن