لاہور (نامہ نگار) سیف سٹیز اتھارٹی کے متعدد کیمروں کی بیٹریاں خراب ہو گئیں۔ جس سے ان کیمروں سے مانیٹرنگ صرف بجلی کی سپلائی سے مشروط ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لوڈشیڈنگ کے دوران کیمروں کوچالو رکھنے والی بیٹریاں مدت پوری کر چکیں، کیمروں کو لوڈشیڈنگ کے دوران چالو رکھنے کیلئے 15ہزار بیٹریاں 5 سال بعد بھی تبدیل نہیں کی جا سکیں۔ بیٹریاں خراب ہونے کی وجہ متعدد علاقوں میں کیمرے لوڈشیڈنگ کے دوران بند ہو جاتے ہیں۔ جس کے باعث متعدد کیمروں کی بیٹریوںکا بیک اپ نہ ہونے کے برابر رہ گیا اور اس خرابی کی وجہ سے مانیٹرنگ کا عمل شدید متاثر ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیٹریاں غیر ملکی کمپنی کی جانب سے تبدیل کی جاتی ہیں، غیر ملکی کمپنی کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد ہی بیٹریاں تبدیل کی جا سکیں گی۔
سیف سٹیز اتھارٹی کے متعدد کیمروں کی بیٹریاں خراب‘ مانیٹرنگ متاثر
Jul 29, 2022