وفاقی وزیرخزانہ سے سعو دی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات 

Jul 29, 2022

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے  ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے سعودی عرب کے سفیر کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو اجاگر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سماجی، سیاسی، مذہبی اور ثقافتی پر مبنی غیر معمولی تعلقات ہیں۔سعودی سفیر نے طویل المدتی تعلقات کو تسلیم کیا اور پاکستان میں باہمی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو جاری رکھنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیر خزانہ اور سفیر نے تجارت اور سرمایہ کاری میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

مزیدخبریں