لاہور(سپورٹس رپورٹر)ناروے کی کوہ پیما کرسٹن ہریلا نے 8 ہزار 52 میٹر بلند براڈ پیک سر کر لیا۔ براڈ پیک دنیا کی بارہویں جبکہ پاکستان کی چوتھی بڑی چوٹی ہے۔کرسٹن ہریلا نے گزشتہ صبح اس چوٹی کو سر کیا، وہ پچھلے 3 ماہ میں 8 ہزار میٹر سے زائد بلند 9 چوٹیوں کو سر کر چکی ہیں۔خاتون کوہ پیما 6 ماہ میں 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنا چاہتی ہیں۔مختصر وقت میں تمام 14 چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ نرمل پرجا کا ہے۔نیپالی کوہ پیما نرمل پرجا نے 6 ماہ اور 6 دن میں تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا۔