واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک میں کوویڈ-19کی ذیلی قسم اومی کرون بی اے۔5پھیلنے کے پیش نظراحتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔بائیڈن نے تنہائی کو ختم کرنے کے بعد وائٹ ہائوس کے روز گارڈن سے اپنے ریمارکس میں کہا ، " مجھے متاثر کر نے والی نئی قسم نہ صرف یہاں امریکہ میں بلکہ پوری دنیا میں بہت سارے لوگوں کو متاثر کر رہی ہے۔" "ہمیں اس وائرس کے پھیلا ئوکو کم کرنے کی کوشش کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں،" انہوں نے کہا جب آپ کسی بھیڑ اور اندرونی عوامی جگہ پرموجود ہوں تو آپ کو ماسک پہننے پر غور کرنا چاہئے۔" امریکہ میں کوویڈ-19 کے کیسز، اموات، اور ہسپتال میں داخل ہونے کی تعداد بڑھ رہی ہے، جس کی اہم وجہ بی اے۔5 قسم ہے۔ 79 سالہ بائیڈن گزشتہ ہفتے نوول کروناوائرس کا شکار ہوگئے تھے، صرف ویکسین اور بوسٹرز کی بدولت ان میں ہلکی علامات تھیں۔ان کے انفیکشن کا باعث غالبا بی اے۔5 ہے۔وائٹ ہائوس کے مطابق، بائیڈن نے منگل اور بدھ کو ٹیسٹ کے منفی نتائج آنے سے قبل قرنطینہ میں رہتے ہوئے علاج کرایا تھا۔
بائیڈن کا ملک میں اومی کرون بی اے۔5کے پھیلا ئوکے پیش نظراحتیاطی تدابیر پر زور
Jul 29, 2022