ا سلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں قطر چیریٹی کے سربراہ امین عبدالرحمن نے پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر فدا پراچہ سے ملاقات کی۔قطر چیریٹی کے سربراہ نے عامر فدا پراچہ کو بطور ایم۔ڈی پاکستان بیت المال عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں اداروں کے درمیان سماجی تحفظ کے میدان میں مشترکہ کاوشوں کے سلسلے کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا۔ عامر فدا پراچہ نے پاکستان اور قطر کے باہمی محبت اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے قطر چیریٹی کی طرف سے معذور افراد کو مصنوعی اعضائ کی فراہمی سمیت مختلف فلاحی سرگرمیوں کے لیے پاکستان بیت المال کی معاونت پر شکریہ اداکیا۔انہوں نے اس امید کا اظہا ر بھی کیا کہ پاکستان بیت المال اور قطر چیریٹی ملک کے غریب افراد کی مدد کے لیے اپنی مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گے۔