جھل مگسی کے متاثرین سیلاب میں امدادی سامان کی تقسیم

نصیرآباد(نامہ نگار  )بلوچستان حکومت کی جانب سے ضلع جھل مگسی کے سیلاب متاثرین کیلئے پہلے سے موجود فراہم کردہ امدادی سامان کی تقسیم کا عمل ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور نے شروع کردیا ٹینٹ راشن سمیت ضروری اشیاء  کی تقسیم سے متاثرہ افراد کی کچھ حوصلہ افزائی ہوگی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شرجیل نور نے تقسیم کا عمل اپنی نگرانی میں شروع کروایا تاکہ ان افراد کو سب سے پہلے راشن اور ٹینٹ دئیے جائیں جو سب سے زیادہ ضرورت مند ہوں تقسیم کے عمل کے دوران ڈپٹی کمشنر نے سیلاب متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں ان افراد میں سامان تقسیم کیا جارہا ہے جو اس وقت بری حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں راستوں کے  کھلنے کے بعد تمام تر توجہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی پر مرکوز کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن