صحبت پور(نامہ نگار)آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین بلوچستان کے سب ڈویژنل کیسکو صحبت پور کے انٹرنل الیکشن ہوئے جس میں سب ڈویژنل چیئرمین کے لیئے چار امیدواروں نے حصہ کیا جس کے لیے پولنگ کا عمل صبح 9بجے شروع ہوا اور شام 4بجے تک جاری رہا پولنگ میں کل 64 ووٹ کاسٹ ہوئیجس میں سے دیدارحسین کنرانی نے 29ووٹ حاصل کر کے سب ڈویژنل چیئرمین کے لیے کامیاب قرار پائے اور ان کے مد مقابل سید نادر علی شاہ نے 24ووٹ حاصل کر کے جنرل سیکرٹری اورحسین بخش بھنگر نے 07 ووٹ حاصل کرکے وائس چیئرمین اورامام بخش ٹاوری 04ووٹ حاصل کر کے جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
دیدارحسین کنرانی واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین صحبت پورکے چیئرمین منتخب
Jul 29, 2022