گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایات پر کارروائیاں کی گئیں۔دوران کارروائی گوجرانوالہ کے علاقہ واپڈا ٹان سے جنرل سٹور سے تقریبا تین ہزرا چار سو گٹکا کے ساشے پکڑے گئے۔ مضر صحت گٹکا کو فوڈ سیفٹی ٹیم کی جانب سے تحویل میں لے لیا گیا۔ مزید فاسٹ فوڈ ہوٹلز پر چھاپے مار کے مصالحہ جات اور چکن کا معیار چیک کیا گیا۔ ناقص مصالحے استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور مضر صحت اشیا فروخت کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کروا دیے گئے۔