دو روزہ ورکشاپ برائے’’ ناظمین و مدارسین‘‘ اختتام پذیر

Jul 29, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار خصوصی) نظام المدارس پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ برائے ناظمین و مدرسین'' دوتھان شریف راولاکوٹ آزاد کشمیر اختتام پذیر ہو گئی۔ نظام المدارس پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ برائے ناظمین و مدرسین''  دوتھان شریف راولاکوٹ آزاد کشمیر میں انعقاد ہواجس میں راولپنڈی، سرگودھا،لاہور،گوجرانوالہ، فیصل آباد ڈویژن کے ناظمین مدارس اور مدرسین نے شرکت کی مرکزی قائدین میں علامہ میر محمدآصف اکبر قادری ناظم اعلی نظام المدارس پاکستان، علامہ اشفاق چشتی ناظم الحاق و رجسٹریشن، مفتی غلام اصغر صدیقی مرکزی نائب صدر علماء کونسل پاکستان، مترجم قرآن علامہ حافظ محمد خلیل قادری ناظم نظام المدارس سنٹرل پنجاب، علامہ صاحبزادہ نفیس القادری صدر نظام المدارس شمالی پنجاب و کشمیر، علامہ پروفیسر ثمر عباس ،علامہ سیدامدادحسین شاہ، علامہ خلیل حنفی اور شیخوپورہ سے سینئر ممبر پریس کلب ڈاکٹر یاسر ندیم شیخ نے شرکت کی، متون عربی کتب کا طریقہ تدریس، کلاس مینجمنٹ، اخلاقی و روحانی تربیت،عربی گرائمر اور تجوید القرآن کی فونک تدریس کا طریقہ کار پر ماہرین علماء کرام کے لیکچرز ہوئے بعد ازاں پیر محمد حسین محی الدین قادری قلندری سجادہ نشین آستانہ عالیہ قادریہ دوتھان شریف کے عظیم الشان ادارہ واقع راولاکوٹ شہر کا وزٹ کیا گیا اس موقع پر علماء کرام کا کہنا تھا کہ دین کے پرچار اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے نظام المدارس کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

مزیدخبریں