ورلڈ سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ، پاکستان نے برانز میڈل جیت لیا

کراچی(اسپورٹس ڈیسک) 35 ویں کنگزکپ ورلڈ سیپاک ٹاکرا چیمپئین شپ  میں پاکستان نے برانز میڈل جیت لیا۔پاکستان نے اپنے پہلے ہوپ میچ میں 3 بار بال کو رنگ میں ڈال کر پوائنٹ اسکور کیا، تھائی لینڈ نے 25 بار سے زیادہ رنگ میں ڈالی، کمبوڈیا نے 15 بار سے زیادہ،لاؤس نے 10بار سے زیادہ،برونائی نے 2 بار جبکہ برازیل کی ٹیم سے تمام ٹیمیں کو بائی ملا اس طرح کوا لیفائی کیا۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں 2 بار بال کو رنگ میں ڈالا جبکہ تھائی لینڈ نے 18 بار سے زیادہ بال کو رنگ میں ڈالا۔ اس طرح مردوں کی ہوپ ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم نے برونز میڈل کی حقدار ہوئی۔ سرفراز رحمان نے پاکستان کی جانب سے 5 بار بال کو رنگ میں ڈالی اور پوائنٹ اسکور کیا۔ہوپ ایونٹ میں پاکستان،تھائی لینڈ، کمبوڈیا، برازیل، لاؤس اور برونائی کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ جبکہ پاکستان کی ٹیم کوارڈز ایونٹ میں بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور ایران سے شکست ہوئی ۔پاکستان کا مقابلہ ایران اور اومان سے ہوگا۔ جبکہ خواتین کوارڈز ایونٹ میں پاکستان کو پریمیئر ڈویژن  میں رکھا گیا ہے۔ ملائیشیا، ویتنام، اور کمبوڈیا کی ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے، پاکستان کی خواتین ٹیم نے تینوں میچ میں شکست کھائی جبکہ ریگو ایونٹ میں پاکستان کو کوریا اور سری لنکا، کے ہاتھوں شکست ہوئی، ڈبل ایونٹ میں پاکستان کا مقابلہ انڈونیشیا , میانمار ، اور عراق سے ہوگا۔  پاکستان کی ٹیم کئی سالوں سے سیپاک ٹاکرا انٹرنشنل مقابلے میں شرکت کر رہی ہیں جبکہ 2018 میں پاکستان کی ٹیم نے انڈونیشیا میں ہونے والے ایشین گمیز میں بھی شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن