اسکریبل پلیئرز چیمپئن شپ انگلینڈ کے آسٹن شِن نے جیت لی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کے وسیم کھتری امریکا میں کھیلی گئی اسکریبل پلیئرز چیمپیئن شپ میں دوسرے نمبر پر رہے۔ انگلینڈ کے آسٹن شِن نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر بالٹی مور میں کھیلی گئی چیمپیئن شپ میں  دنیا بھر سے 400اسکریبل پلیئرز نے حصہ لیا۔ قومی چیمپیئن وسیم کھتری کا فائنل میں انگلینڈ کے آسٹن شِن سے جوڑ پڑا۔بیسٹ آف فائیو فائنل میں آسٹن نے 3-1 سے فتح سمیٹ کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ وسیم کھتری کی یہ کسی بھی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی ہے۔ انہوں نے پہلے مرحلے میں کئی ٹاپ رینک کھلاڑیوں کو شکست دی اور دو روز تک پہلی پوزیشن پر براجمان رہے۔ وسیم نے پہلے مرحلے میں  28 میں سے 19 گیمز جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ 

ای پیپر دی نیشن