لاہور( نیوز رپورٹر) دارلسلام انٹرنیشنل کے منیجنگ ڈائریکٹر عبد المالک مجاہد کے چھوٹے بیٹے محمد مجاہد کی شادی خانہ انجام پاگئی۔محمد مجاہد ناصر ملک کی صاحبزادی سے نکاح کے مقدس بندھن میں بندھ گئے۔ جبکہ عبدالمالک مجاہد نے اپنے بیٹے کا نکاح مسنونہ پڑھایا۔عبدالمالک مجاہد نے بتایا کہ اسلام نہایت پاکیزہ دین ہے ، اسلام کی تعلیمات میں وہ حسن اور خوبصورتی ہے جن پر دنیا رشک کرتی ہے اور اس کی صداقت وحقانیت کو ماننے پر مجبور ہے۔ اسلام اور پیغمبر اسلام کی ہدایات وتعلیمات کے ہر پہلو سے شرافت اور پاکیزگی جھلکتی ہے۔ نکاح جیساسماجی عمل اسلام کی نظر میں ایک خوبصورت عبادت ہے۔ انبیاء علیھم السلام رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے خود امام الانبیاء حضرت محمد مصطفی ؐ نے صرف نکاح ہی نہیں فرمایا بلکہ اسے اپنی عظیم سنت اور آدھا ایمان قرار دیا ہے۔ تقریب ولیمہ میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر،ممتاز عالم دین سیاسی ومذہبی رہنما محمد شریف چنگوانی ، پروفیسر ڈاکٹر حماد لکھوی ، علامہ ابتسام الہی ظہیر، علامہ ہشام الہی ظہیر ،ڈاکٹر عبدالغفور راشد ، قاری صہیب احمد میرمحمدی ، محمد ندیم ،شیخ محمد ندیم ،چوہدری مشتاق احمد و دیگر نے شرکت کی۔