ضلعی انتظامیہ کے پناہ گاہوں کے دورے، انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور(خبرنگار)ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے پناہ گاہوں کے دورے کئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ لاریب اسلم نے پناہ گاہ جوہر ٹاؤن اور ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان ندیم نے پناہ گاہ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار قراۃ العین ظفر نے ریلوے اسٹیشن پناہ گاہ کا دورہ کیا اور پناہ گاہ میں انتظامات کا جائزہ لیا افسران نے پناہ گاہوں میں انتظامات کا جائزہ لیا اور پناہ گاہ انتظامیہ سے بریفنگ لی گئی۔ پناہ گاہ فروٹ و سبزی منڈی بادامی باغ میں تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور پناہ گاہ میں مقیم افراد کو روزانہ کی بنیاد پر کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ پناہ گاہ جوہر ٹاؤن میں واٹر کولر، کیمرے فنکشنل کرنے کی ہدایات کیں اور ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ میں پینٹ اور لائٹنگ انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...