پنجاب میں عوامی مینڈیٹ کی فتح امریکی عزائم کی شکست ہے: زہرا نقوی

لاہور (لیڈی رپورٹر) رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ تاریخی فتح حاصل کرنے پر چوہدری پرویز الہی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔عوامی مینڈیٹ کی فتح،انصاف کی بالادستی دراصل امریکی عزائم کی شکست ہے۔ امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے سرگرم سیاستدانوں کو ملکی سیاست سے بے دخل کرنے کے لیے طویل اور صبر آزما جدوجہد استقامت کے ساتھ ہمیشہ جاری رکھیں گے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت نے ملک میں عدم استحکام اور اداروں کی بے توقیری کی ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح نے اتحادی جماعتوں کی پالیسیوں سے بیزاری کا اظہار ہے عوام اپنے غم و غصہ کا اظہار ووٹ کے ذریعے کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...