لاہور(نامہ نگار) چوکی جناح ہسپتال پولیس نے جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزم اپنا تعارف بطورآرتھوپیڈک ڈاکٹر کرواتا تھا۔ چوکی جناح ہسپتال پولیس کو ملزم کے متعلق 15 پرکال موصول ہوئی ۔پولیس نے ملزم بابر کو گرفتار کر لیا ہے ۔ملزم لوگوں کو ہسپتال میں نوکری لگوانے کا جھانسہ دے کر بھی ہزاروں روپے بٹور چکا ہے۔ ملزم ڈاکٹر بن کر شہریوں سے ہزاروں روپے بٹور چکا ہے۔