یومِ عاشورہ تک 9 ہزار سے زائد پولیس افسر و اہلکارتعینات رہیں گے

Jul 29, 2022

لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر)محمد سہیل چودھری کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اہل تشیع رہنماؤں، مجالس لائسنس ہولڈرز اور امن کمیٹی کے اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ شہر میں مجموعی طور پر 5235 مجالس اور650 عزاداری جلوس منعقد ہوںگے جبکہ یکم محرم تا یومِ عاشورہ تک 9 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ جلوسوں اور مجالس میں داخل ہونے والے افراد کی مکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ مجالس و جلوسوں کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسلسل مانیٹرنگ بھی کی جائیگی۔ 

مزیدخبریں