لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب کواپریٹو بورڈ فار لیکوڈیشن کے چیئرمین محمد زمان وٹو سیکرٹری پی سی بی ایل ڈاکٹر نور احمد اعوان کی سربراہی میں موضع کماہاں اور موضع امر سدھو ماڈل ٹاون لاہور میں پی سی بی ایل کی سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کی جانب سے کئے گئے ناجائز قبضوں اور غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا اس دوران 70کروڑ روپے سے زائد قیمتی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی گئی آپریشن کو جھاڑو پھیر آپریشن کا نام دیا گیا تھا جس میں پی سی بی ایل اینٹی انکورجمنٹ سکواڈ ریونیو ، سکیورٹی ٹیموں اور دیگر افسران نے حصہ لیا بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔ پی سی بی ایل کی قیمتی زمین موضع کماہاں میں امداد کمار وغیرہ کے پختہ ڈیرے بھینسوں کے بھاڑے اور حویلی جات گرائی گئی۔موضع امر سدھو بینکرز سوسائٹی میں پی سی بی ایل کی کمرشل زمین پر نمائش علی، عابد علی وغیرہ کی جانب سے کی گئی تعمیرات گرا دی گئی۔ چیئرمین پی سی بی ایل نے قبضہ مافیا اور ان کے سہولت کار پی سی بی ایل سٹاف عبدالکریم سینئر پٹواری کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم دے دیا۔