زیر تربیت پولیس افسروںکے وفدکاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

لاہور(نامہ نگار) پولیس ٹریننگ سنٹر میں چوہنگ فرنٹیرکانسٹیبلری کے زیر تربیت پولیس افسران کے وفدنے گزشتہ روز پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔وفد میں زیر تربیت 10 افسران اور 3فیکلٹی ممبران شریک تھے۔ڈی ایس پی کوارڈینیشن پی پی آئی سی تھری محمد کامران نے تربیتی افسران کو اتھارٹی کے مختلف شعبہ کا دورہ کروایا اور بریف بھی کیا۔تربیتی کورس میں شریک افسران کو انٹیلی جنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور جدید مواصلاتی نظام بارے بریفنگ دی گئی۔ پولیس افسران کو سیف سٹیزمیڈیا سنٹر، ای چالان سسٹم، جدید فورنزک ایویڈنس سسٹم اور تفتیش میں اسکے فوائد بارے بھی بتایا گیا۔ وفد کو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جدید تفتیش کے طریقہ کاربارے،ایل ٹی ای ہینڈ سیٹ،وویمن سیفٹی ایپ بارے بھی بتایا گیا۔ دورے کے دوران زیر تربیت افسران کو سیف سٹیز کے مختلف شعبہ جات کی ورکنگ دکھائی گئی۔اس موقع پر تربیتی افسران کا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھاکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ پولیس کے تربیتی کورسز کا لازمی جزو بن چکا ہے۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل کا کردار ادا کررہی ہے۔ سیف سٹیز اتھارٹی کا جدید نظام اور عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیت قابل تعریف ہے

ای پیپر دی نیشن