حکمران اتحاد ہر محاذ پر شکست کھا چکا ہے : ہمایوں اختر خان

Jul 29, 2022

لاہور (نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو مینڈیٹ کا واپس ملنا وفاق میں قائم امپورٹڈ حکومت سے نجات ملنے کی جانب اہم پیشرفت ہے ،حکمران اتحاد ہر محاذ پر شکست کھا چکا ہے اس لئے اب عوام کے سامنے مزاحمت کی بجائے فوری طور پر عام انتخابات کا اعلان کیا جائے ،  عمران خان نے عوام کو کرپشن کیخلاف اور اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کا جو شعور دیا ہے اس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں