نیسپاک نیو گوادر ایئرپورٹ پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے مینجمنٹ کنسلٹنٹ مقرر

لاہور (نیوز رپورٹر) نیسپاک کو نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے اوپن بڈنگ کے تحت پراجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ نیسپاک کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود نے میڈیا کو بتایا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ چائنہ پاکستان اکنامک تحت تعمیر کیا جارہاہے۔ پروگرام کے ہوائی اڈے کے اہم حصے جیسے مین رن وے، ٹیکسی ویز، ایپرن، ویول ایڈز، نیوی گیشنل ایڈز، اے ٹی سی ٹاور، ایف سی آر بلڈنگ، ریڈار اور ریڈیو بلڈنگ، اے ایف ایل ورکس، واٹر ورکس، کار پارکنگ اور ذیلی عمارتیں چینی کمپنی تعمیر کررہی ہے۔ جس کے لیپراجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنسی کے کردار میں نیسپاک "آجر کے نمائندے" کے طور پر کام کریگا۔ ایئر سائیڈ پاور سپلائی اور سکیورٹی انفراسٹرکچر سے متعلق اضافی کام، سی اے اے کے عملے کے لیے رہائشی کمپلیکس کی تعمیر اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے کے لیے کیمپ بشمول تمام بیرونی خدمات یعنی پانی کی فراہمی کا نیٹ ورک، طوفان کے پانی کی نکاسی کے کام، سڑکیں، آگ بجھانے کے کام۔ پاور سپلائی نیٹ ورک، ٹیلی کمیونیکیشن ورکس وغیرہ کاموں کے پاکستانی دائرہ کار کے تحت آتے ہیں جس کے لیے نیسپاک تعمیراتی نگرانی کی خدمات کے لیے "انجینئر" کے طور پر کام کریگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...