لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب کوآپریٹو بورڈ فار لیکوڈیشن کے چیئرمین محمد زمان وٹو ،سیکرٹری پی سی بی ایل ڈاکٹر نور احمد اعوان کی سربراہی میں موضع کماہاں اور موضع امر سدھو ماڈل ٹاون میں پی سی بی ایل کی سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کی جانب سے کئے گئے ناجائز قبضوں اور غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کیخلاف بڑا آپریشن کیا گیا ۔اس دوران 70کروڑ روپے سے زائد قیمتی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی گئی آپریشن کو جھاڑو پھیر آپریشن کا نام دیا گیا تھا جس میں پی سی بی ایل اینٹی انکورجمنٹ سکواڈ ریونیو ، سیکیورٹی ٹیموں اور دیگر افسران نے حصہ لیا بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا پی سی بی ایل کی قیمتی زمین موضع کماہاں میں امداد کمار وغیرہ کے پختہ ڈیرے بھینسوں کے بھاڑے اور حویلی جات گرائی گئی مشینری کی مدد سے گرائی گئی اس طرح موضع امر سدھو بینکرز سوسائٹی میں کھاتہ نمبر 1222 پی سی بی ایل کی کمرشل زمین پر نمائش علی، عابد علی وغیرہ کی جانب سے کی گئی تعمیرات بھاری مشینری کی مدد سے گرا دی گئی چیئرمین پی سی بی ایل نے قبضہ مافیا اور ان کے سہولت کار پی سی بی ایل سٹاف عبدالکریم سینئر پٹواری کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم دے دیا جس پر تھانہ نشتر کالونی میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قبضہ مافیا کے اراکین گلیوں، نالیوں، سڑکوں پر پرائیویٹ آنے والے رقبے کی رجسٹری کراتے ہیں اور پی سی بی ایل کی جگہ سے خریداروں کو قبضہ دیتے ہیں اس حوالے سے کئی ریفرنس نیب انٹی کرپشن میں پہلے ہی سے بھجوا دیئے گئے ہیں پی سی بی ایل کی جانب سے درج کرائے کے مقدمات میں قبضہ مافیا کے کئی اراکین جیل میں ہیں اس کے باوجود قبضہ سے باز نہیں آتے چیئرمین پی سی بی ایل نے قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
’’جھاڑو پھیر آپریشن‘‘ ، 70کروڑ روپے سے زائد قیمتی زمین واگزار
Jul 29, 2022