لاہور ( نیوز رپورٹر) ہیپاٹائٹس سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر شالامار ہسپتال کے شعبہ گیسٹرو انٹرالوجی اینڈ لیورسنٹر کے زیر اہتمام لوگوں کی آگاہی کیلئے میڈیکل کیمپ اور خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا ۔ کیمپ میں آنیوالے مریضوں کو مفت چیک اپ کیساتھ ہیپاٹائٹس بی اور سی کی سکریننگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ۔ شالامار ہسپتال کے ڈاکٹرز نے مریضوں کو ہیپاٹائٹس کے مرض سے بچائو اور علاج کے حوالے سے مفید مشورے دئیے ۔ چودھری احمد سعید آڈیٹوریم میں سیمینار ہوا ۔ڈاکٹر افتخار نے خصوصی لیکچر دیااور مریضوں کے سوالات کے جوابات دئیے ۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تقریبا ً2 کروڑ سے زائد افراد ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں،ہیپاٹائٹس خاموش قاتل ہے اوراس کی علامات 10سے 15 سال تک سامنے نہیں آتیں۔ مضر صحت گندیپانی،اوربازار کی غیر معیاری اشیا کا استعمال اس کی بڑی وجوہات ہیں ڈاکٹرز نے اس بات پر زور دیا کہ ہر پاکستانی کوایک بار اس کی سکریننگ ضرور کروانی چاہیے اورانجکشن کیلئے ہمیشہ ڈسپوزایبل سرنج استعمال کریں۔