آپ جائنٹ فیملی میں رہتے ہیں تو چاہے جو بھی ہو جائے آپ نے جائنٹ فیملی میں دیگر افراد ساس سسر دیور جیٹھ بھابھی نند سب کے سامنے ایک دوسرے کو مسکرا کر ہی دیکھنا ہے ۔ آپ کا معمولی سا آرگیو منٹ بھی سب کو یہ سوچنے پر مجبور کر سکتا ہے کہ ۔ لگتا ہے ان کی آپس میں نہیں بنتی۔ چنانچہ وقت کے ساتھ ساتھ ہم دونو ںنے اپنے لئے کوڈ ورڈ بنا لئے ۔ اب ساس کے سامنے اگر بیگم مجھے چار سیکنڈ سے زیادہ دیر تک دیکھتی رہے تو اس کا مطلب ہے کہ مجھ سے چار دن تک بات نہ کرنا۔ چمچ کھینچ کر چھنینے کا مطلب ہے کہ کمرے کے اندرر داخل نہ ہونا۔ بلا وجہ دس سیکنڈ تک مسکرانے کا مطلب ہے کہ دس دن کھانا باہر سے ہی کھانا۔ اور نظریں نہ ملانے کا مطلب ہے کہ شام کی چائے اکیلے ٹھنڈی کر کے پینا۔ لیکن پھر یہ دس دن دس منٹ میں گزر جاتے ہیں ۔ ہماری لڑائی کے بعد جنگ کے اعلان کے سرخ جھنڈے سے لے کر سفید جھنڈا لہرانے تک کسی کو شک پڑنے سے پہلے دوستی بھی ہو جاتی ہے۔شام کی چائے کبھی ٹھنڈی نہیں ہوتی۔
جائنٹ فیملی میں آئیڈیل کپل
Jul 29, 2022