نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت) امن کمیٹی تھانہ نارنگ کے سینئر ممبران چوہدری سخاوت علی ڈگرا اور سردار ہاشم علی مان کی محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے ایس ڈی پی او سرکل مریدکے اے ایس پی عبدالحنان ایس ایچ اوتھانہ نارنگ انسپکٹر سجاد اکبراور ایس ایچ او تھانہ صدر مریدکے ولی حسن پاشا سے ملاقات اس موقع پر انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے امن کمیٹی ہرممکن تعاون کیلئے تیارہے ہم نے ہمیشہ امن کیلئے مثبت کردار ادا کیا محرم الحرام میں امن کمیٹی جلوس کے داخلی وخارجی راستوں کی نگرانی خود کرے گی کسی کوبھی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔