کامونکی(نمائندہ خصوصی)سیاسی پارٹیوں کے درمیان اختلاف رائے جمہوریت کاحسن ہے تاہم ہمارے سیاستدان برداشت،رواداری اور صبروتحمل کادامن ہرگز نہ چھوڑیں۔ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی،صدر اتحاد پاور لومز ایسوسی ایشن کامونکی صاحبزادہ محمد فاروق انصاری اور سماجی سیاسی رہنما حاجی ذوالفقار احمد ڈار نے اپنے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک سے طاقتور اور کمزور کیلئے الگ الگ قانون کانظام ختم کیا جائے اگر حقوق غصب کرنیوالے عناصر کیخلاف کمزوروں کا پیمانہ صبر لبریز ہو گیا تو غضب ہو جائے گا، عوامی خدمت کی خاطر ہر سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے مسائل زدہ عوام ریلیف کی منتظر ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں نفرت اورنفاق کابازارگرم کرنیوالے پاکستان کے دوست نہیں ہوسکتے عوام کو اپنی بقاء اوربہبودکیلئے متحدہونے کی ضرورت ہے۔