شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء چوہدری طیاب راشد سندھو نے کہا ہے کہ شیخوپورہ کے عوام نے سیاسی لوٹوں کو مسترد کر کے اپنے سیاسی شعور کا مظاہرہ کیا ہے عوام کے سیاسی شعور کو عمران خان نے ڈرائنگ روم سے نکال کر دکانوں بازاروں چوراہوں میں پہنچا دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری طیاب راشد سندھو نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام پر بجلی کے بلوں پر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس لگا کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے یہ ریاست بچانے نہیں بلکہ اپنے کرپشن کیسوں کو بچانے کے لیے اقتدار میں آئے ہیں نواز شریف مجرم ہے اور وہ دھوکہ کر کے ملک سے فرار ہوا ہے ا س کی سزا کو ختم نہیں کیا جا سکتا این آر او لینے اور دینے کی روایت کو عمران خان نے مسترد کردیا ہے ۔
شیخوپورہ کے عوام نے سیاسی لوٹوں کو مسترد کر دیا : طیاب راشد
Jul 29, 2022