جرمنی، ایئرلائن لفتھانزا کے ملازمین کی   ہڑتال ، ایک ہزار  پروازیں منسوخ

Jul 29, 2022

برلن(اے پی پی)جرمن ایئرلائن لفتھانزا کے جرمنی میں موجود ملازمین کی طرف سے ایک روزہ ہڑتال کے باعث ایک ہزار سیزیادہ پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق ائیر پورٹ انتظامیہ کے ترجمان مارٹن لوئٹکے کے حوالے سے بتایا  ہے ملازمین  کی جانب سے  ہڑتال تنخواہوں میں اضافے کے لئے کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یورپ میں ہوائی سفر کے حوالے سے جاری مسائل میں گزشتہ روز اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب لفتھانزا ایئرلائن کے جرمنی میں موجود زمینی سٹاف نے ایک روزہ ہڑتال کے تحت کام روک دیا، اس وجہ سے نہ صرف ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ اس ایئرلائن کی ایک ہزار سے زائد پراوزیں منسوخ ہو گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس ہڑتال کی وجہ سے 134,000 کے قریب مسافروں کو اپنا سفری پروگرام تبدیل کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لفتھانزا ایئرلائن کے بڑے مراکز فرینکفرٹ اور میونخ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں 

مزیدخبریں