کراچی،بہادر آباد میں تیز دھار آلے سے قتل میں نامزد گھریلو ملازمہ گرفتار

کراچی(نیوز رپورٹر) نیو ٹائون پولیس نے بہادر آباد میں رضوان سوریا قتل کے مقدمے میں نامزد گھریلو ملازمہ تہمینہ کو کھوکھر پار کے علاقے سے گرفتار کرلیا ہے۔ملزمہ نے اعتراف کیا ہے کہ اسے گھر میں داخل ہونے والے 2 افراد نے گیٹ کھلوانے کے لیے پیسے دیئے تھے جبکہ واقعہ لین دین کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق ملزمہ کے موبائل فون کا بھی ریکارڈ حاصل کرلیاگیا ہے جبکہ گھر میں داخل ہونے والے 2 افراد کا بھی پولیس نے سراغ لگا لیا ہے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کارروائیوں کاآغازکردیاہے۔

ای پیپر دی نیشن