میلسی (تحصیل رپورٹر) دریائے ستلج میں کئی برسوں بعد پانی آجانے سے میلسی سائفن پکنک پوائنٹ بن گیا سیکڑوں کی تعداد میں نوجوان نے دریا ستلج میں پانی کی روانی دیکھنے کے لئے میلسی سائفن کا رخ کر لیا سیاح فرائی مچھلی سے لطف اندوز ہوتے رہے مچھلی فروشوں کی چاندی ہوگئی۔ دریا ستلج میں پانی آنے سے زیر زمین پانی کی سطع بھی بلند ہونا شروع ہو گی اور رنگ برنگے پرندے دریا ستلج کی زینت بن گئے محکمہ انہار کے مطابق اس وقت دریا ستلج میں پانی کا بہاؤ8693 کیوسک ہے ذرائع کے مطابق بارشوں کے باعث نہروں کا پانی دریا ستلج میں چھوڑ دیا گیا ہے جو دلچبسی کا باعث بنا ہوا ہے۔