بورے والا(نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی سے ممبر پنجاب اسمبلی میجر(ر) غلام سرور اور سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ کی ملاقات، علاقائی سیاسی صورتحال اور علاقہ کی تعمیروترقی کے حوالہ سے مختلف منصوبوں پر بھی تفصیل سے گفتگو کی گئی ۔اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں عوام کے حقیقی نمائندوں کی حکومت ہے جو عوامی مسائل کے حل اور عوام کی محرومیوں کا ہر ممکن ازالہ کرے گی۔ پنجاب پر جبری حکومت کا خاتمہ اس صوبے کے عوام کے مستقبل کے لئے ایک روشن باب ثابت ہوگا۔ مسلم لیگ(ن) ملک کو دیوالیہ پن کا شکار کرنے کے جس ایجنڈے پر عمل پیرا ہے وہ اس میں کامیاب نہیں ہوگی بلکہ بہت جلد انتخابات کے ذریعے اس غیر ملکی ایجنڈے کو ناکام بنایا جائے گا۔ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انکے قومی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ہر قدم پر انکا ساتھ دیں گے۔
انتخابات کے ذریعے غیر ملکی ایجنڈے کو ناکام بنائینگے:چوہدری پرویز الہی
Jul 29, 2022