کراچی(آئی ا ین پی ) سابق صدر آصف زرداری کو کرونا ہوگیا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ آصف زرداری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والد مکمل ویکسینٹڈ ہیں اور انہوں نے بوسٹر بھی لگوایا ہوا ہے۔ سابق صدر میں کرونا کی معمولی علامات ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ واضح رہے کہ آصف زرداری کو کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈاکٹروں نے قرنطینہ کا مشورہ دیا جس پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔
زرداری کرونا