متنازعہ آبی منصوبے پاکستان نے بھارت سے معائنے کا شیڈول مانگ لیا 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے بھارتی ہم منصب اے کے پال سے رابطہ کر کے ان سے متنازع آبی منصوبوں کے معائنے کا شیڈول مانگ لیا۔ انڈس واٹر حکام کے مطابق پاکستان کو  غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر بننے والے کیرو اور  ریتلے ڈیموں کے ڈیزائن پر اعتراض ہے جس کی وجہ سے بھارت سے ان ڈیموں کے معائنے کا شیڈول مانگا گیا ہے۔ حکام نے مزید بتایا ہے کہ انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کی جانب سے بھارت کے مشرقی دریاؤں ستلج، راوی اور بیاس کے ڈیموں کا بھی معائنہ کرانے کا کہا گیا ہے کیونکہ بھارت دریائے ستلج پر بھاکرا ڈیم اور بیاس پر  پونگ ڈیم بنا رہا ہے۔ انڈس واٹر حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان دریائے راوی پر تھین ڈیم اور  فیروز پور ہیڈ ورکس دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ بھارت کی طرف سے ہمارے دریاؤں میں وافر پانی نہیں چھوڑا گیا۔ سندھ طاس معاہدے کے مطابق بھارت پاکستان کو آبی منصوبوں کے معائنہ کرانے کا پابند ہے۔
متنازع ڈیمز معائنہ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...