ملتان (نمائندہ خصوصی) نیشنل بزنس ڈویلپمنٹ پروگرام اورسمیڈاکے اشتراک سے ویمن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسڑی ملتان میں ون آن ون کنسلٹنسی ہیلپ ڈیسک کا انعقاد کیاگیاجس میں ویمن انٹرپرینیورز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیشن کے دوران جنوبی پنجاب کی انٹرپرینیورز کوانٹرنیشنل ٹریڈایڈوائزراینڈبزنس کنسلٹنٹ آصف شہزاد نے خواتین کوامپورٹ اورایکسپورٹ کے مواقع بارے تفصیلی طورپر آگاہ کیا۔اس موقع پرانہوں نے خواتین کوبتایاکہ ملتان سے خواتین دستکاروں کی ہاتھ سے بنی مصنوعات کی دنیا بھر میں مانگ ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ایمبرائیڈری سمیت دیگر مصنوعات کو بہتر انداز میں ڈسپلے کرکے عالمی منڈی تک رسائی دی جائے۔انہوں نے خواتین انٹرپرینیورز کوامپورٹ اور ایکسپورٹ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے بارے مفید معلومات فراہم کیںاوربتایاکہ ہوم بیسڈورکرز کی مہارت سے مستفید ہوکرملکی زرمبادلہ کمایاجاسکتاہے ۔