سری نگر (کے پی آئی) بھارت کے غیرقانونی قبضے والے کشمیر میں محاصرے‘ تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو بھوک ہڑتال کے باعث بلڈ پریشر کے مسائل کا سامنا ہے جبکہ جموں و کشمیر عوامی مجلس عمل کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی صحت اور حفاظت سے متعلق میڈیا رپورٹس پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دہلی کی تہاڑ جیل میں غیرمعینہ مدت کی بھوک ہڑتال کے دوران ان کی طبیعت خراب ہونے بعد انہیں دہلی کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی حکومت نے پارلیمنٹ کو مطلع کیا ہے کہ مقبوضہ جموں میں اسمبلی کی نشستوں میں چھ کا اضافہ کرکے 43 اور وادی کی اسمبلی نشستوں میں ایک کا اضافہ کرکے 46 کر دی گئی ہیں۔ مناسب وقت پر جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا۔ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے قانون آرٹیکل 370 کے خاتمے کے چار سال مکمل ہو جائیں گے۔ اس دفعہ کشمیری عوام 05 اگست کو یوم استحصال‘ یوم سوگ اور یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے۔ اس بات کا فیصلہ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کیا ہے۔
کشمیر
تلاشی کاروائیاں جاری یاسین ملک کی صحت سے متعلق میڈیا رپورٹس پر سخت تشویش میر واعظ
Jul 29, 2022