اوپن یونیورسٹی میں اورل ہسٹری پر سیمینار،صدارت ڈاکٹر محمودالحسن بٹ نے کی 

اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ہسٹری چئیر کے زیر اہتمام "زبانی تاریخ:تصور، حکمت عملی اور نقطہ نظر"کے موضوع پر گذشتہ روزسیمینار منعقد ہوا۔ صدارت ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر محمودالحسن بٹ نے کی۔ ملک کے نامور محقق، پروفیسر ریاض احمد، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسزکے پروفیسر فرخ خان، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، پروفیسر حسین احمد خان، شعبہ تاریخ کے استاد، ڈاکٹر عبدالباسط مجاہد مقررین میں شامل تھے۔ ابن خلدون یونیورسٹی(استنبول)کے پروفسر رمضان عرس نے آن لائن شرکت کی۔ایکسی لینس سینٹر کے منتظم اعلی، پروفیسر محمد رفیق طاہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔تاریخ سے مکالمہ چئیر کی صدر نشین، پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ اعوان نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے، آغاز پر وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ تاریخ کے پوشیدہ حصوں کو جدید طریقوں سے مخفوظ کر نے کے لئے خطے کے مسلمان ممالک کے تعاون سے دانشوروں کی آرکائیوز بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن