اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پی ٹی سی ایل اور یوفون نے فوری کوششوں سے بلوچستان اور سندھ کے کچھ حصوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے اپنے نیٹ ورک کو ریکارڈ وقت میں بحال کرلیا ، سندھ، خاص طور پر کراچی اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے سڑکوں اور پلوں کو شدید نقصان پہنچا اور کاروباری شعبے کو بجلی کے بہت بڑے بریک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا۔