ضلع کچہری اور تحصیل آفس  کے احاطے بارشی پانی سے تالاب بن گئے 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) وقفے وقفے سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے ضلع کچہری میں وکلاء کے چیمبروں اور تحصیل آفس میں کمروں کے باہر پانی کھڑا ہو گیا، سائلین اور شہری برآمدوں اور دفتروں کے باہر کھڑے ہو کر بارش رکنے کا انتظار کرتے رہے،پانی کھڑا ہوگیا،وکلاء اور عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،گزشتہ روز دن میں تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعدموسلا دھار بارش  ہو تی رہی،تحصیل آفس راولپنڈی میں نکاسی آب کے ناقص  انتظامات کے باعث پانی  دفتروں کے سامنے کھڑا ہو گیا جیسے کوئی تالاب ہو ، عملے اور سائلین کو اپنے کاموں کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور برآمد وں میں کھڑے ہو کر بارش رکنے کا انتظار کرتے  رہے ، تحصیل آفس میں تحصیلدار اور نائب تحصیلداروں کے  دفتروں کے سامنے برآمد وں میں تحصیل آفس شہریوں سے دیگر افراد نے اپنے موٹر سائیکل کھڑے کر دیئے جس سے بھی مشکلات درپیش آئیں، احاطہ پختہ نہ ہونے کی وجہ سے پانی کھڑا ہو نے کے باعث کیچڑ ہو گیا ۔

ای پیپر دی نیشن