فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر بشیر احمد کی ہدایت پر فیسکو ریجن کے پانچوں آپریشن سرکلز کو نئے بجلی کنکنشز کی تنصیب اور خراب میٹروں کی تبدیلی کیلئے 11ہزار سنگل فیز میٹرز جاری کر دئیے گئے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ فیسکو نذیراحمد نے پانچوں سرکلز کے سپرنٹنڈنٹ انجینئرز کو لیٹر جاری کر دیا ہے۔ فرسٹ سرکل کو 2606، سیکنڈ سرکل کو 2532، جھنگ سرکل کو 2574، سرگودھا سرکل کو 2079 اور میانوالی سرکل کو 1209بجلی میٹر جاری کئے گئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق فرسٹ سرکل کو نئے کنکنشز کی مد میں 1171جبکہ خراب میٹرز کی تبدیلی کیلئے 1434میٹر، سیکنڈ سرکل کو نئے کنکنشز کی مد میں 1085جبکہ خراب میٹرز کی تبدیلی کیلئے 1447 میٹر، جھنگ سرکل کو نئے کنکنشز کی مد میں 1149جبکہ خراب میٹرز کی تبدیلی کیلئے 1425میٹر، سرگودھا سرکل کو نئے کنکنشز کی مد میں 1140 جبکہ خراب میٹرز کی تبدیلی کیلئے939میٹر اور میانوالی سرکل کو نئے کنکنشز کی مد میں 455 جبکہ خراب میٹرز کی تبدیلی کیلئے 754 میٹر جاری کئے گئے ہیں، علاوہ ازیں فیلڈ سٹور فیصل آباد اور چنیوٹ کو 100 کے وی اے کے 21 ٹرانسفارمرز بھی جاری کر دئیے گئے ہیں جن کو ایس ای فرسٹ سرکل کی منظوری کے بعد مطلوبہ سائٹس پر لگایا جائے گا۔
فیصل آباد:پانچوں آپریشن سرکلز ،11ہزار سنگل فیز میٹرز جاری
Jul 29, 2022