کراچی (نیوز رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں دہرے معیار کے انصاف کا شکوہ کچھ غلط نہیں چونکہ ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے والے سزا یافتہ بڑے مجرم نواز شریف جیسے امرا قیدی عیاشیاں اور چھوٹے چھوٹے جرموں میں جیلوں بند غریب قیدی ایڑیاں رگڑ رہے ہیں، یہ ہی وہ دہرہ معیار اور فرسودہ نظام ہے جو ملک و قوم کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و سنئیر ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ محمد اسلم خان فاروقی نے نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان کے آفس میں سول سوسائٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اسلم خان فاروقی نے کہا کہ ملک میں اسوقت فرسودہ نظام نے بڑی مضبوطی سے پنجے گاڑے ہوئے ہیں اس لئے ہمیں فرسودہ نظام کے خلاف پہلے سے زیادہ متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی اور نئی نسل کے مستقبل کو روشن بنانا ہوگا انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کی جانب سے عدالتی اصلاحات کے نام پر پارلیمانی کمیٹی کا قیام کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے محاورے کے برابر و مصدق ہے۔
اسلم خان فاروقی