ملک کو گالم گلوچ اور الزام تراشی کی سیاست کا سامنا ہے‘احمد ندیم اعوان

کراچی ( نیوز ڈیسک ) اللہ اکبرتحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ ملک کو گالم گلوچ اور الزام تراشی کی سیاست کا سامنا ہے۔سیاسی جماعتیں عوامی مسائل کو حل کرنے کے بجائے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے دن رات محنت میں لگی ہوئی ہیں۔ سیاست کی خاطر عوام کو آپس میں لڑاکر اتحاد کو پارہ پارہ کرنے  کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ عوام کی نظر میں اداروں کو متنازعہ بنا یا جا رہا ہے۔ہمیں ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت کے بجائے بات چیت سے مسائل حل کرنے چاہیے ۔احمد ندیم اعوان نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ عوام کا نااہل حکمرانوں پر سے یقین اٹھتا جا رہا ہے۔مرکزی و صوبائی حکمران جماعتیں عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں تو ان کو معلوم ہو کہ ملک مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے۔اشیائ￿  خورد نوش کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں۔سبزی خریدنا بھی عوام کے لیے مشکل ہو چکا ہے۔بے روز گاری کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار تباہ ہو رہا ہے۔ ڈالر کی طرح بجلی کے یونٹ کی قیمت بھی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ندیم اعوان نے مزید کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے اور اربوں روپے کا نقصان ہو گیا۔لوگوں کے گھر پانی میں بہہ  گئے۔بارش ہوئے کئی روز گزرنے کے باوجود کراچی کی عوام اب بھی صفائی کے ناقص انتظامات کا سامنا کررہی ہے۔گلیوں میں جمع شدہ پانی سے مکھیوں اور مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے۔عوام کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔اور ہماریحکمران آپس کی لڑائی میں الجھیہوئے ہیں۔ہمیں عوام کے مسائل حل کرنیکے لیے آپس کی رنجشیں بھلا کر خدمت خلق کا جذبہ لے کر عوام کی خدمت کرنا ہوگی۔
احمد ندیم اعوان

ای پیپر دی نیشن