جامعہ کراچی ‘ آرٹس فیکلٹی کے متعدد شعبے زیر آب‘ خوفناک چھپکلیاں نمودار 

Jul 29, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر) مون سون بارشوں سے جامعہ کراچی کی آرٹس فیکلٹی کے متعدد شعبے زیر آب آگئے اور بڑی خوفناک چھپکلیاں نمودار ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق مون سون بارش کے زوردار اسپیل کے اثرات کے باعث جامعہ کراچی کی آرٹس فیکلٹی کے متعدد شعبے زیر آب آگئے۔ جامعہ کراچی سے مدراس چوک جانے والے راستے پر "گو بھی نظر آنے لگا، گو کو دیکھ کر کئی گاڑیاں رک گئی اسٹوڈنٹس ویڈیو بنانے لگے۔ شعبہ بین القوامی تعلقات سے اسلامی اسٹیڈی سینٹر تک ہر طرف پانی ہی پانی ہے جبکہ اساتذہ اورانتظامی عملے کے دفاتر میں بھی برساتی پانی موجود ہے۔ جامعہ کراچی کی مرکزی پانی کی لائن میں بھی شگاف پڑ گیا ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں سے آنے والے سیلابی ریلے کا پانی بھی اس میں شامل ہے۔ جامعہ کراچی میں نکاسی آف کا نظام مفلوج ہوگیا ہے اور انفرا اسٹرکچر بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے سیوریج سسٹم بھی اوور فلو ہوچکا ہے جس کی وجہ سے نکاسی آب کے کام میں مشکلات آتی ہیں۔ جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے مرکزی لائن کے شگاف کو پر کرنے کیلئے واٹر بورڈ کو خط بھی لکھا تھا تاہم واٹر بورڈ کے حکام کی جانب سے پانی کی لائن کے شگاف کو درست نہیں کیا جاسکا۔
 چھپکلیاں نمودار 

مزیدخبریں