کراچی (نیوز رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات 10محرم الحرام یوم عاشورہ کے فوری بعد منعقد کیے جائیںاور NA-245کے ضمنی انتخاب کو مزید آگے بڑھایاجائے ،بلدیاتی انتخابات کے بیلٹ پیپرز آر اوز اور ڈی آراوز کے پاس جاچکے ہیں ،گھپلا اور دھاندلی شروع ہوچکی ہے ،بیلٹ پیپرز میں شفافیت ختم ہوچکی ہے اس لیے بلدیاتی انتخابات کے بیلٹ پیپرز کو دوبارہ نئے کلرز میں چھپوایا جائے اور دھاندلی کے دروازے کو بند کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں شہر میں بارش کے باعث پیدا شدہ صورتحال اور عوام کے دیگرسنگین مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کو فوری برطرف کرکے ہنگامی بنیادوں پر سڑکوں کی مرمت کاکام کیا جائے ، ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ مرتضیٰ وہاب کی ناقص کارکردگی پر نہ صرف انہیں برطرف کردیا جاتا بلکہ ان سے پوچھا جاتا کہ جعلی تصویریں چھپوا کر کراچی کے عوام کی آنکھوں پر کیوں دھول جھونک رہے ہیں ،تاجر برادری ٹیکس دینے کے لیے تیار ہیں لیکن ناجائز اور ظالمانہ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کیاجائے گا،جماعت اسلامی تاجر تنظیموں کے اس فیصلے کے ساتھ ہے کہ جب تک ٹیکس ختم نہیں کیا جاتا بجلی کے بل ادا نہیں کیے جائیں گے ۔ اس موقع پر نائب امیر کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ،سکریٹری منعم ظفر خان ،ڈپٹی سکریٹری عبدلرزاق خان، پبلک ایڈ کمیٹی کراچی کے صدر سیف الدین ایڈوکیٹ ، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے ۔
حافظ نعیم
کراچی سمیت اندرون سندھ مچھروں‘ مکھیوں کی افزائش میں اضافہ
Jul 29, 2022